فحاشی اور عریانی کا کلچر پوری طاقت کے ساتھ اسلامی تہذیب پر حملہ آور ہے، سراج الحق
جنسی استحصال ، ہراسگی اور ریپ کے بعد قتل کے واقعات میں اضافہ ہر پاکستانی کے لیے لمحہ فکریہ ہے، امیر جماعت اسلامی
منگل 3 اگست 2021 00:18
(جاری ہے)
اسلامی اقدار پر کسی کمپرومائز کے بغیر مسلمان خواتین نے ماڈرن دنیا میں ہر فیلڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔
مسلمان خواتین کا رول ماڈل ازواج مطہراتؓ اور حضور پاک ؐ کی بیٹیاں ہیں ۔ جے آئی یوتھ خواتین ونگ کالجز و یونیورسٹیز میں دین کے پیغام کو عام کریں ۔ کرپٹ سسٹم سے نجات خواتین کی مدد کے بغیر نہیں ہوسکتی ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے منصورہ میں جے آئی یوتھ خواتین ونگ کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سراج الحق نے کہاکہ موجودہ حکومت ملک کو معاشی طور پر تباہ کرنے کے بعد اس کی نظریاتی اساس کے خلاف سازشیں کرنے والوں کی بھی آلہ کار بنی ہوئی ہے ۔ گھریلو تشدد بل اسی کا پیش خیمہ ہے ۔ ہم یہ واضح کرناچاہتے ہیں کہ اسلامی اقدار اور ملک کی نظریاتی اساس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔سراج الحق نے حکومت پر زور دیا کہ معاشرے میں موجود بے سہارا ،بیوہ خواتین کو ریاست کی طرف سے مکمل امداد ملنی چاہیے اور ان کے بچوں کی تعلیم و تربیت کا بندوبست کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کو ہراساں کرنے والوں اور زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے قوانین موجود ہیں مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا ۔عام سائل کو تھانوں کچہریوں میں سالہا سال انصاف نہیں ملتا۔ ان مسائل سے نمٹنے کا واحد حل ایک ایسے نظام کا نفاذ جس میں قانون سب کے لیے برابر ہو ۔ انہوں نے کہاکہ انسان کے بنائے ہوئے تمام نظام انسانی معاشرہ میں کوئی تبدیلی نہیں لاسکے ، اب ہمیں آفاقی نظام کی ضرورت ہے ۔ امیر جماعت نے کہاکہ پاکستانی خواتین کو کئی طرح کے چیلنجز کا سامناہے ۔ ایک طرف فحاشی و عریانی کا کلچر ہماری اقدار پر حملہ آور ہے جس سے خاتون کو اپنے آپ کو بچا کر رکھنا ہے ، دوسری جانب اس پر اپنی اولاد اور خاندان کی تربیت کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ پاکستانی خواتین کو ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی سے وابستہ خواتین پر معاشرہ کی اصلاح کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، انہیں دعوت قرآن کو عام کرنا چاہیےمزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.