Live Updates

عامر لیاقت نے پولیس اہلکار کو عوام سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

اپنے حلقے میں پولیس کی پیدا گیری نہیں چلنے دوں گا، عوام کو روک روک کر پیسے مانگ رہے تھے منہ کھلا ہوا ہے ان کا لاک ڈاؤں میں، پورا دن کئی ٹریفک پولیس اور پولیس کے اہلکاروں کو پکڑا ہے، رکن اسمبلی عامر لیاقت

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری پیر 2 اگست 2021 22:08

عامر لیاقت نے پولیس اہلکار کو عوام سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 2اگست 2021) اپنےحلقےمیں پولیس کی پیداگیری نہیں چلنےدوں گا، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ‏عامر لیاقت نے پولیس اہلکار کو عوام سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، عامر لیاقت کی جانب پولیس اہلکار کو ڈانٹ پیلانے کی ویڈیو سامنے آ گئی- تفصیلات کےمطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں حکمراں جماعت تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں عامر لیاقت کو کراچی میں پولیس اہلکار کو ڈانٹ پلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے- عامر لیاقت نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا، اپنے حلقے میں پولیس کی پیدا گیری نہیں چلنے دوں گا، عوام کو روک روک کر پیسے مانگ رہے تھے منہ کھلا ہوا ہے ان کا لاک ڈاؤں میں … پورا دن کئی ٹریفک پولیس اور پولیس کے اہلکاروں کو پکڑا ہے- ڈاکٹرعامر لیاقت حسین ویکسینیشن کارڈز کے معاملے پر بیچ سڑک پر پولیس اہلکاروں سے الجھ ‏پڑے اور اپنے ہی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پولیس سے جھگڑے کی ویڈیو شیئر کردی۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں عامرلیاقت کو پولیس اہلکاروں کے سامنے کھڑے ہو کر زور زور سے بولتے ہوئے سنا جا ‏سکتا ہے۔
‏واضح رہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے طے شدہ ضابطہ کار( ایس او پیز)کی خلاف ورزی پر سندھ حکومت نے ایس ایچ اوز کو بھی کارروائی کا اختیار دے دیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ایس ایچ اوز کو بھی کارروائی کا اختیار دینےکے حوالے سے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دکانوں،صنعتوں اور دفاتر میں بھی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرپولیس انسپکٹر کارروائی کرسکےگا،اس سے قبل کارروائی کا اختیار ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرزکو حاصل تھا ۔ پولیس انسپکٹر یا ایس ایچ اوسندھ وبائی امراض ایکٹ کی شق 3کے تحت کارروائی کرسکیں گے اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرنوٹس کا اجرا اور ہدایات دےسکیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات