عوامی نیشنل پارٹی نے صوابی سے توفیق خان اور شاہد حمزہ کی بنیادی رکنیت ختم کردی

منگل 3 اگست 2021 00:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا نے صوابی سے دو اراکین توفیق خان اور شاہد حمزہ کی رکنیت ختم کردی۔ صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ صوبائی کابینہ سے مشاورت، صوبائی الیکشن کمیشن اور ضلعی تنظیم کے سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں اراکین پر ضلع صوابی میں پارٹی کے خلاف سرگرمیوں اور گروپ بندی کو فروغ دینے پر شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے تھے۔دونوں اراکین کو 23جون 2021ء کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے تھے اور تین دن کے اندر شوکاز نوٹسز کے جوابات دینے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن انکی جانب سے جوابات نہیں دیے گئے۔صوبائی صدر ایمل ولی خان کی جانب سے دونوں اراکین کی رکنیت ختم کردی گئی جسکا باقاعدہ نوٹیفیکیشن صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک نے جاری کردیا ہی