آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

منگل 3 اگست 2021 00:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) انسپکٹر جنرل آئی جی)پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا نے اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کورونا کی علامات ہیں، بخار اور جسم میں تکلیف بھی ہے۔انہوں نے کورونا سے صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :