ملک میں کورونا کی چوتھی لہر ، مزید 67 افراد جاں بحق ہو گئے

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 277 ہوگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 3 اگست 2021 10:22

ملک میں کورونا کی چوتھی لہر ، مزید 67 افراد جاں بحق ہو گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 اگست 2021ء) : پاکستان بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا آغاز ہو چکا ہے جس کے باعث کورونا پابندیاں ایک مرتبہ پھر سے نافذ کر دی گئی ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 67 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 529 ہوگئی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح7.19 فیصد رہی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 277 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 49 ہزار 798 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3582 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 582 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 58 ہزار 387، سندھ میں 3 لاکھ 87 ہزار 261، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 45 ہزار 306، بلوچستان میں 30 ہزار 627، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 318، اسلام آباد میں 88 ہزار 344 جبکہ آزاد کشمیر میں 25 ہزار 34 کیسز رپورٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 83 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 57، خیبرپختونخوا 4 ہزار 477، اسلام آباد 804، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 633cافراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب میں کورونا کی چوتھی لہرشدت اختیار کرنے کے خدشے کے پیش نظر تمام سرکاری اسپتالوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کوروناکی چوتھی لہر خطرناک حدتک مریضوں کومتاثرکررہی ہے اور اموات کی شرح میں تیزی سےاضافہ ہورہاہے جبکہ مثبت کیسزکی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔