ترکی کا پاکستان، افغانستان، بنگلادیش اور بھارتی باشندوں کو انتباہ

ترکی پہنچنے کے بعدقرنطینہ لازم ،اخراجات بھی مسافروں کو خود برداشت کرنا ہوں گے،ترک حکام

منگل 3 اگست 2021 11:35

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) ترکی نے پاکستان، افغانستان، بنگلادیش، سری لنکا اور بھارتی باشندوں کے لیے انتباہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک حکام نے بتایاکہ غیرملکی مسافروں کو ترکی پہنچنے کے بعد 7 سے 10 روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا، ترکی میں ہوٹل قرنطینہ کے اخراجات بھی مسافروں کو خود برداشت کرنا ہوں گے۔ترکی حکومت کے منظور شدہ ہوٹل میں قرنطینہ کے لیے 200 یورو ادا کرنا ہوں گے، ساتویں روز پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے پر قرنطینہ کی پابندی ختم کردی جائے گی۔