محرام الحرام میں ماتمی جلوسوں کے انتظامات کے حوالے سے سکھر ہاؤس میں انتظامیہ اور علمائے کرام کا اجلاس

Imran Malik عمران ملک منگل 3 اگست 2021 12:02

محرام الحرام میں ماتمی جلوسوں کے انتظامات کے حوالے سے سکھر ہاؤس میں ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست2021ء) رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ اور سابق میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے حسب روایت اس سال بھی محرم الحرام کی تیاریوں کے حوالے سے شیعہ علمائے کرام کے ساتھ اہم میٹنگ کی، میٹنگ میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران بہتر سے بہتر انتظامات کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

(جاری ہے)


ڈپٹی کمشنر سکھر, ایس ایس پی سکھر, ایڈمنسٹریٹر سکھر, میونسپل کمشنر سکھر, سمیت ضلعی انتظامیہ کے عہدیداران اور دیگر محکموں کے نمائندے بھی شریک تھے۔