دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

منگل 3 اگست 2021 13:13

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی:دریا۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پر آمد 302300کیوسک اور اخرج 222100کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد69100 کیوسک اور اخراج69100کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد52300کیوسک اور اخراج10000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد98500کیوسک اور اخراج 64800کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد277200کیوسک اور اخراج 270700کیوسک،چشمہ آمد340400کیوسک اوراخراج 332400کیوسک، تونسہ آمد315100 کیوسک اور اخراج291600 کیوسک، پنجند آمد72700کیوسک اور اخراج 56700 کیوسک،گدو آمد 234100کیوسک اور اخراج 191600 کیوسک، سکھر آمد122400کیوسک اور اخراج 65300 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد46500کیوسک اور اخراج 9700کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1527.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.604 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1193.60 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.944 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 639.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.017 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔