تانگہ پارٹی اپنے مستقبل کی فکر کرے ،عمران خان نے آب حیات نہیں پیا‘عظمی بخاری

(ن)لیگکل بھی متحد تھی،آج بھی متحد ہے اور ہمیشہ متحد رہے گی‘سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ پنجاب

منگل 3 اگست 2021 13:28

تانگہ پارٹی اپنے مستقبل کی فکر کرے ،عمران خان نے آب حیات نہیں پیا‘عظمی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کل بھی متحد تھی،آج بھی متحد ہے اور ہمیشہ متحد رہے گی، خادمہ باجی آپ ہماری تکلیف میں ہلکان ہونے کی بجائے بھان متی کے کنبے کو اکٹھا کرکے لولی لنگڑی بنائی گئی حکومت کی فکر کریں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ(ن)میں نقب زنی کرنے والے ہر دور میں رسواہوئے ہیں،خادمہ جی،ن سے ش نکالتے نکالتے مشرف دبئی فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

شہبازشریف اپنے بھائی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے،شہبازشریف بھائی کا ساتھ دینے کی وجہ سے چار بار جیل جاچکے ہیں،شہبازشریف کو دو بار وزیراعظم بننے کی آفر ملی لیکن انہوں نے وزارت عظمی کی کرسی پر نوازشریف کا ساتھ دینے کو ترجیح دی۔انہوںنے کہاکہ کرائے کے گھوڑے آج نوازشریف اور شہبازشریف کا مقابلہ کرانے کی کوششیں کررہے ہیں۔نوازشریف اور شہبازشریف مسلم لیگ(ن)کیلئے لازم ملزوم ہیں ،تانگہ پارٹی اپنے مستقبل کی فکر کرے ،عمران خان نے آب حیات نہیں پیا۔