یوم آزادی کے موقع پر وفاقی اداروں کے ملازمین کی چھٹی ماری گئی

منگل 3 اگست 2021 13:31

یوم آزادی کے موقع پر وفاقی اداروں کے ملازمین کی چھٹی ماری گئی
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) یوم آزادی کے موقع پر وفاقی اداروں کے ملازمین کی چھٹی ماری گئی جبکہ صوبائی اداروں کے ملازمین دو چھٹیوں سے لطف اندوز ہونگے یوم آزادی 14 اگست بروز ہفتہ کو ہوگی اس روز وفاقی اداروں کے ملازمین کو پہلے ہی چھٹی ہوتی ہے جبکہ صوبائی محکمے ہفتہ کے روز کام کرتے ہیں ہفتہ کے روز یوم آزادی ہونے پر وفاقی اداروں کے ملازمین کی چھٹی ماری گئی جبکہ صوبائی محکموں کے ملازمین دو چھٹیوں کا مزہ اٹھائینگے۔