ماس موومنٹ کی طرف سے پارٹی رہنما ء کی کالے قانون کے تحت گرفتاری کی مذمت

بھارتی پولیس نے گزشتہ روزسرینگر کے علاقے نگین میں عبدالرشید لون کے گھر پر چھاپہ مارا اور انکے اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا

منگل 3 اگست 2021 13:38

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیںماس موومنٹ نے پارٹی کے چیف آرگنائزر عبدالرشید لون کے گھر پر بھارتی پولیس کے چھاپے اور ان کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر ماس مومنٹ کے سیکرٹری اطلاعات شبیر احمد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی پولیس نے گزشتہ روزسرینگر کے علاقے نگین میں عبدالرشید لون کے گھر پر چھاپہ مارا اور انکے اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔

انہوںنے کہاکہ پولیس نے چھاپے کے دوران عبدالرشید کوگرفتار کرلیا اور کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔شبیر احمد نے بھارتی پولیس کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیاہے۔