ڈاکٹر نجیب اللہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف میڈیکل افسر مقرر

ڈاکٹر نجیب اللہ کرکٹ آسٹریلیا ، نیو سائوتھ ویلز اور فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کیساتھ کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 3 اگست 2021 13:46

ڈاکٹر نجیب اللہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف میڈیکل افسر مقرر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 اگست 2021ء ) ڈاکٹر نجیب اللہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیف میڈیکل افسر مقرر کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نجیب اللہ اکتوبر میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے ، ڈاکٹر نجیب اللہ آسٹریلیا کے شہر پرتھ سے لاہور آئیں گے ، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر سہیل کی جگہ پی سی بی ایم او کا عہدہ سنبھالیں گے ، ڈاکٹر نجیب اللہ کرکٹ آسٹریلیا ، نیو سائوتھ ویلز اور فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کیساتھ کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)