تیسرا ینگ مین آل خیبرپختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ 5 اگست سے شروع ہو گا

ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے

منگل 3 اگست 2021 14:35

تیسرا ینگ مین آل خیبرپختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ 5 اگست سے شروع ہو گا
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) تیسرا ینگ مین آل خیبرپختونخوا فٹ بال ٹورنامنٹ 5 اگست سے گراسی فٹ بال گرائونڈ، سوات میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ چیف آرگنائزر محمد ایاز خان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں سوات کی لوکل ٹیموں سمیت صوبے بھر سے 80 فٹ بال ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ کا روزانہ ایک میچ ناک آوٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کو شایان شان بنانے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ جن میں آرگنائزنگ کمیٹی، ڈراز کمیٹی، ٹیکنیکل کمیٹی، ریفری کمیٹی، استقبالیہ کمیٹی اور گرا?نڈ کمیٹی شامل ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ ینگ مین کلب کے زیراہتمام کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :