ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ 14 اگست سے کھیلی جائے گی

لیگ کا پہلا رائونڈ ملتان بعدازاں راولپنڈی، کوئٹہ اور کراچی میں بھی میچز کھیلے جائیں گے

منگل 3 اگست 2021 14:35

ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ 14 اگست سے کھیلی جائے گی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن اپنے ایکٹیوٹی کیلنڈر کے دوسرے ایونٹ پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے 13ویں ایڈیشن کا 14 اگست 2021 سے آغاز کرنے جارہی ہے۔ دفاعی چیمپیئن خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) راولپنڈی کی ٹیم چھٹی بار ٹائٹل کے حصول کیلئے فیورٹ ہو گی۔ لیگ کا پہلا رائونڈ ملتان بعدازاں راولپنڈی، کوئٹہ اور کراچی میں بھی میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ملک بھر سے بارہ ٹیموں نے ایونٹ میں اپنی شرکت کی تصدیق بھی کردی ہے جن میں خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) ،پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس، پی سی سی اے، مسلم کلب، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز، بلوچ کلب کوئٹہ، کراچی یونائیٹڈ، اور ہما کلب اسلام آباد شامل ہیں۔بلوچ کلب کوئٹہ، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیموں نے گزشتہ سال پی پی ایل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ لیگ کے ڈراز اور ٹیکنیکل ریگولیشن کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا جبکہ پاکستان کے سب سے بڑے ایونٹ کو یادگار اور اعلیٰ پیمانے پر منعقد کرانے کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں ہیں۔