نسل پرستانہ رویوں کے انسداد کے لیے فورم کی تشکیل،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قرارداد منظور کر لی

منگل 3 اگست 2021 14:45

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گزشتہ روز ایک قرارداد منظور کر لی، جس کے تحت نسل پرستی، اجنبیوں سے خوف، عدم برداشت اور امتیازی سلوک جیسے مسائل کے انسداد کے لیے باقاعدہ طور پر ایک باڈی تشکیل دی جائے گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 193 رکنی اسمبلی نے متفقہ طور پر اس قرارداد کی منظوری دی۔ اس فورم میں بالخصوص افریقی نژاد افراد پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جنہیں نسل پرستانہ رویوں اور امتیازی سلوک کا عموما سامنا رہتا ہے۔ اس مجوزہ فورم میں مجموعی طور پر دس ارکان ہوں گے، جن میں سے پانچ کو جنرل اسمبلی منتخب کرے گی اور بقیہ پانچ کو انسانی حقوق کونسل مقرر کرے گی۔ اس فورم کا اولین سیشن آئندہ برس منعقد ہو گا۔