ویکسینیٹڈ افراد کے کورونا کاشکار یا انتقال کرنیکی شرح 1فیصد سے بھی کم

کورونامیں مبتلا یا اموات کے کیسز95 فیصد سے زائد غیر ویکسین شدہ افراد کے ہیں، امریکی ادارے کی رپورٹ

منگل 3 اگست 2021 14:45

ویکسینیٹڈ افراد کے کورونا کاشکار یا انتقال کرنیکی شرح 1فیصد سے بھی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) امریکی ادارے سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے کہاہے کہ ویکسینیٹڈ افراد کے کورونا کا شکار یا انتقال کرنیکی شرح 1فیصد سے بھی کم ہے۔

(جاری ہے)

میڈیرپورٹس کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ مکمل ویکسین شدہ 0.004فیصد افراد کورونا میں مبتلا ہوکر اسپتال پہنچے، مکمل ویکسین شدہ0.001فیصد افراد کا کورونامیں مبتلا ہوکرانتقال ہوا۔

امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونامیں مبتلا یا اموات کے کیسز95 فیصد سے زائد غیر ویکسین شدہ افراد کے ہیں، مکمل ویکسین شدہ افراد میں کورونا کی شدت میں بھی کمی دیکھی گئی۔وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ امریکا 70فیصد بالغ افراد کی جزوی ویکسی نیشن کے ہدف تک پہنچ گیاہے، 70فیصد بالغ افراد کی جزوی ویکسی نیشن ہدف تک پہنچنا اہم قدم ہے۔

متعلقہ عنوان :