دنیابھر میں کورونا سے42لاکھ سے زائد اموات،20کروڑکے قریب افرادمتاثر

دنیا بھر میں ایک کروڑ 52 لاکھ مریض زیرِ علاج ،91ہزار کی حالت تشویشناک،18کروڑ مریض صحتیاب ہوچکے،رپورٹ

منگل 3 اگست 2021 14:45

دنیابھر میں کورونا سے42لاکھ سے زائد اموات،20کروڑکے قریب افرادمتاثر
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 96 لاکھ 14 ہزار 894 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 42 لاکھ 49 ہزار 394 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 52 لاکھ 59 ہزار 979 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 91 ہزار 585 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 18 کروڑ 1 لاکھ 5 ہزار 521 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 29 ہزار 862 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 58 لاکھ 95 ہزار 980 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 25 ہزار 228 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 17 لاکھ 26 ہزار 507 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 57 ہزار 359 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 99 لاکھ 53 ہزار 501 ہو گئی۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 60 ہزار 137 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 63 لاکھ 12 ہزار 185 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 11 ہزار 936 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 61 لاکھ 51 ہزار 803 رپورٹ ہوئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 743 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 59 لاکھ 2 ہزار 354 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 51 ہزار 519 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 57 لاکھ 70 ہزار 833 ہو چکے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 1 لاکھ 6 ہزار 45 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 49 لاکھ 47 ہزار 30 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 21 ہزار 216 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 48 لاکھ 1 ہزار 50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اسپین اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 81 ہزار 643 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 45 لاکھ 2 ہزار 983 ہو گئے۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 47 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 259 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 877 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 107 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 93 ہزار 193 ہو چکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 7 فی صد سے زائد ہو گئی۔پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 582 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 67 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 355 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 19 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 529 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 277 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 75 ہزار 373 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 398 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 44 ہزار 375 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 798 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 61 لاکھ 58 ہزار 330 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ 34 ہزار 608 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کل 3 کروڑ 5 لاکھ 90 ہزار 183 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔