Live Updates

سربراہ بیت المال سندھ کا جامعہ نورالقرآن و جامعہ سیدہ کائنات کا دورہ

حنید لاکھانی کی سرپرست اعلیٰ جامعہ نورالقرآن ڈاکٹر سید محمد علی شاہ سے ملاقات اور شجرکاری مہم کا آغاز

منگل 3 اگست 2021 16:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی کا جامعہ نورالقرآن و جامعہ سیدہ کائنات کا دورہ، جامعہ کے سر پرست اعلیٰ ڈاکٹر سید محمد علی شاہ سے ملاقات اور شجر کاری مہم کا آغاز، دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جامعہ نورالقرآن میں مسجد ، بچوں اور بچیوں کو دینی تعلیم، اسکل ڈویلپمنٹ سینٹر، لینگویج سینٹر، میڈیکل سینٹر اور فزیوتھراپی سمیت مختلف بنیادی طبی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں جو کہ ایک غریب علاقے میں نہایت اہمیت کی حامل ہیں، جامعہ نورالقرآن کے باہر پینے کے صاف پانی کا فلٹر بھی لگا ہوا ہے اور لنگر خانہ بھی ہے جہاں سے سینکڑوں غریب اور مستحقین مفت کھانا کھاتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آج ایک شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے پرفضا اور صاف ستھرے ماحول کے لیئے درخت لگانے ضروری ہیں تا کہ آکسیجن کی فراہمی میں آسانی ہو ، درخت لگانے سے ماحول اچھا ہوتا ہے اور شجرکاری ایک ایسا عمل ہے جو صدقہ جاریہ ہے، درختوں سے آلودگی میں کمی ہوتی ہے سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے درخت خوشگوار موسمیاتی تبدیلی پیدا کرتے ہیں گرمی کی شدت کو کم کرتے ہیں اور بارشوں کا سبب بنتے ہیں، ہمارے شہر میں ہریالی کی کمی ہے ، انہوںنے کہا کہ اس یوم آزادی پر اگر ہر انسان دس پودے لگائے اور اس کی نگہداشت کرے اور وہ پودا درخت بن جائے تو ہماری آنے والی نسلوں کو ایک پر فضا اور سرسبز و شاداب ماحول ملے گا، اسوقت جو سیلاب آرہے ہیں، سانس کی بیماریاں پھیل رہی ہیں شہرکنکریٹ کا جنگل بن گئے ہیں اس کی وجہ درختوں کی کمی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری مہم میں پورے پاکستان کی عوام کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ہر شہر اور کونے میں بسنے والے اپنے اپنے گھروں کے پاس علاقوں میں پودے لگائیں تا کہ ہم اپنے ماحول کو پرفضا بنا سکیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات