انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے‘احتجاج کے طور پر حلف اٹھایا ہے.راجہ فاروق حیدر
دھاندلی کے خلاف آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے.مسلم لیگ نون آزادکشمیر کے صدر کی صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم منگل 3 اگست 2021 16:24
(جاری ہے)
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عوام تک تمام حقائق پہنچائیں گے، تیرہویں ترمیم کا دفاع کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوامی مفادات کے خلاف اقدامات پر پوری قوت سے جواب دیں گے مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کے صدر کا کہنا تھا کہ انتخابات کے نتائج تسلیم نہیں کرتے، بھرپور احتجاج کریں گے.
قبل ازیں آج آزاد جموں کشمیر کی نومنتخب قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کی صدارت میں ہوا جس میں نئے منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا اسپیکر شاہ غلام قادر نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا. آزاد کشمیر اسمبلی کے 49 نو منتخب اراکین نے حلف اٹھایا، جبکہ 3 اراکین ایوان میں حاضر نہیں ہوئے جن میںمسلم کانفرنس کے قائد سردار عتیق احمد خان ، پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی اور چوہدری یاسین شامل ہیں. تقریبِ حلف برداری کے بعد آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس دن 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا جس کے بعد آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی پاکستان تحریکِ انصاف نے سپیکر کے لیے چوہدری انوار الحق جبکہ ڈپٹی سپیکر کے لیے جاوید گجر کو نامزدکیا تھا جبکہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے نام کی منظوری آج اہم اجلاس متوقع ہے. دوسری جانب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے سپیکر کے لیے مشترکہ امید وار پیپلز پارٹی کے فیصل راٹھور کو نامزد کیا گیا ہے حزب اختلاف کی دونوں بڑی جماعتوں کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کے لیے مسلم لیگ نون کی امیدوار نثاراں عباسی ہیں جبکہ دونوں جماعتوں کے درمیان طے شدہ فارمولے کے تحت وزیراعظم کے لیے پیپلزپارٹی امیدوار نامزدکرئے گی جسے نون لیگ کے اراکین ووٹ دیں گے. آزاد کشمیر میں وزیر اعظم کا انتخاب 4 اگست کو ہو گاجس کے بعدراجہ فاروق حیدر خان وزارت عظمی کے منصب سے سبکدوش ہو جائیںاسمبلی کی تین مخصوص نشستوں کے انتخاب کے ساتھ ہی 53 رکنی ایوان مکمل اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی ذمہ داریاں ختم ہو گئی تھیں.مزید اہم خبریں
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
ہمیں بتائیں کہ نگران حکومت یا موجودہ حکومت نے پھر 2 اڈے سُپرپاور کو دیئے ہیں؟
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.