دُبئی میں لڑکی نے سہیلی پر گرم پانی پھینک دیا، سہیلی جھلس گئی

دونوں کے درمیان معمولی جھگڑا ہو اتھا، عدالت نے ملزمہ کو 45 ہزار درہم جرمانے کی سزا سُنا دی

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 3 اگست 2021 16:42

دُبئی میں لڑکی نے سہیلی پر گرم پانی پھینک دیا، سہیلی جھلس گئی
دُبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3 اگست 2021ء ) دُبئی میں ایک لڑکی نے معمولی تلخ کلامی کے بعد اپنی قریبی سہیلی پر غصے کا ایسا خوفناک اظہار کیا کہ جس کے نتیجے میں اسے بہت بڑی رقم بطور جرمانہ ادا کرنا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق امارات میں ایک لڑکی نے طیش میں آ کر اپنی عزیز سہیلی کے ساتھ گھناوٴنی حرکت کر ڈالی جس کی وجہ سے سہیلی کا جسم جھلس گیااور اسے کئی روز تک ہسپتال میں بھی رہنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق العین میں ایک لڑکی نے تلخ کلامی کے بعد اپنی سہیلی پر کھولتا ہوا پانی پھینک دیا جس سے سہیلی کا چہرہ اور سینہ جھلس گیا اور اسے خاصی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ڈیلی گلف اُردو کے مطابق عدالت نے اس مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ پر 45 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا ہے اور اسے مقدمے کے تمام اخراجات بھی برداشت کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ سہیلی نے عدالت میں مقدمہ درج کرایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اسے اپنی دوست سے اس طرح کی حرکت کی اْمید نہیں تھی۔ اس کی جانب سے گرم پانی پھینکنے سے اس کی جلد جھْلس گئی جس سے اسے شدید جسمانی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا اور اس واقعے سے وہ بہت زیادہ ذہنی تناوٴ کا بھی شکار ہو گئی ہے۔ اس لیے اسے تلافی کے طور پر ملزمہ سے ایک لاکھ درہم بطور ہرجانہ دلوایا جائے۔

مْدعیہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ گرم پانی چہرے ، ہاتھوں اور سینے پر پڑنے کی وجہ سے جلد بْری طرح متاثر ہوئی۔ اس واقعے کی وجہ سے اس کی ملازمت پر بھی فرق پڑا اور اس کی ذاتی زندگی بھی بْری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ملزمہ کا کہنا تھا کہ اس نے جان بوجھ کر یہ حرکت نہیں کی تھی، بلکہ اتفاقاً ایسا ہوا تھا۔ تاہم عدالت نے ملزمہ کو قصور وار ٹھہرا کر حکم دیا کہ وہ سہیلی کو بطور تلافی 45 ہزار درہم کی رقم ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :