اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کی گمشدگی کیس میں ایس ایچ او رمنا ،آئی جی اسلام آباد پولیس کو نوٹسز جاری کردئیے

منگل 3 اگست 2021 17:01

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کی گمشدگی کیس میں ایس ایچ او رمنا ،آئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کی گمشدگی کیس میں ایس ایچ او رمنا اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو نوٹسز جاری کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے لاپتہ شہری خبیب ریاض کی گمشدگی کے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرا موکل 21جولائی 2021کو آبائی شہر خوشاب کیلئے روانہ ہوا،دو تین گھنٹے گزرنے کے بعد جب کال کی تو نمبر مسلسل بند ملا، خبیب ریاض کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ رمنا اور خوشاب کے تھانہ میں درج کرانے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ میرا موکل مذہبی آدمی اور پراپرٹی کے کام سے منسلک ہے،خدشہ ہے کہ خبیب ریاض کو انٹلیجنس ایجنسیوں نے اٹھایا ہے۔ عدالت نے ایس ایچ او رمنا اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13اگست تک ملتوی۔