کراچی : لاک ڈاؤن کے ثمرات، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح چار فیصد کم ہوگئی

جولائی لاک ڈاؤن کے پہلے روز کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 24.9 فیصد ریکارڈ کی گئی تھیی

منگل 3 اگست 2021 17:11

کراچی : لاک ڈاؤن کے ثمرات، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح چار فیصد کم ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) شہر قائد میں لاک ڈاؤن کے باعث کورونا کے مثبت کیسز کی شرح چار فیصد گرگئی۔حکومت سندھ کی جانب سے کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی ہوئی چوتھی لہر کو روکنے کے لیئے لگائے گئے لاک ڈان کے مزید اچھے نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

پابندیوں کے چار دنوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح چار فیصد گرگئی۔31 جولائی لاک ڈاؤن کے پہلے روز کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 24.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔منگل کو شہر میں کورونا کی مثبت کیسز کی شرح 20.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔صوبے بھر میں میں ایک ہزار 8 سو 47 نئے کیسز سامنے آئے، جس میں ایک ہزار 3 سو 42 مثبت کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے۔ صوبے بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 36 اموات ہوئیں۔