سندھ حکومت نے کراچی میں گراؤنڈز کو ڈرائیوتھرو ویکسی نیشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

ضلع کورنگی، جنوبی، سینٹرل ، ضلع شرقی، ملیر، کیماڑی اور غربی کے گراؤنڈز میں ڈرائیو تھروویکسی نیشن سینٹر بنائے جائیں گے

منگل 3 اگست 2021 17:11

سندھ حکومت نے کراچی میں گراؤنڈز کو ڈرائیوتھرو ویکسی نیشن سینٹر میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) سندھ حکومت نے کراچی میں گراؤنڈز کو ڈرائیوتھرو ویکسی نیشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور ڈپٹی کمشنرز کو ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹربنانے کی ہدایت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں کورونا ویکسین سے متعلق فیصلہ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن کے لیے منصوبہ بنالیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے گراؤنڈز کو ڈرائیوتھرو ویکسی نیشن سینٹرمیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ضلع کورنگی، جنوبی، سینٹرل ، ضلع شرقی، ملیر، کیماڑی اور غربی کے گراؤنڈز میں ڈرائیو تھروویکسی نیشن سینٹر بنائے جائیں گے۔وزیراعلی سندھ نے ڈپٹی کمشنرزکوڈرائیو تھروویکسی نیشن سینٹربنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے گراؤنڈز جن میں لائٹس ہوں ڈرائیورتھروویکسی نیشن سینٹر بنائے جائیں ۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنرزاورمحکمہ صحت حکام نے گراؤنڈزکی تلاش شروع کردی ہے، وزیراعلی سندھ نے ڈپٹی کمشنرزکو 48 گھنٹے میں ٹاسک مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :