ڈائریکٹر کالجز کا گرلز کالج کا دورہ!

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 3 اگست 2021 16:46

حویلی لکھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 03 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،چوھدری فتح اللہ نواز بُھٹہ ) ڈائریکٹر کالجز ساہیوال ڈویژن پروفیسر محمد مسعود فریدی کا دورہ گرلز کالج حجرہ شاہ مقیم، ماڈل کلاس رومز اور سائنس لیبارٹریز کا معائنہ، شجرکاری مہم کے تحت مقامی سیاسی رہنما جہاں آرا وٹو کے ہمراہ پودا بھی لگایا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد مسعود فریدی نے ایسوسی ایٹ کالج فار گرلز حجرہ شاہ مقیم کا دورہ کیا اور نئے کلاس رومز، سائنس لیبارٹریز اور لائبریری کا معائنہ کیا ۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور احمد وٹو کی صاحبزادی جہاں آرا وٹو اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اوکاڑہ رائے ممتاز علی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے کالج میں تدریسی کمروں کی صفائی اور سائنس لیبارٹری کی ترئین و آرائش پر کالج پرنسپل مسز شبانہ حسین کی کاوشوں کو سراہا ۔ بعدازاں انہوں نے مون سون شجرکاری مہم کے سلسلے میں کالج لان میں پودے لگائے جس میں طالبات اور اساتذہ نے بھی شرکت کی ۔