حکمہ فشریز پنجاب کی عمدہ کاوش ڈاکٹر سکندر حیات ڈی جی فشریز پنجاب کے ویژن کے تحت قدرتی پانیوں میں مچھلی کی فرائی اور بچہ مچھلی چھوڑا جا رہا ہے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 3 اگست 2021 17:20

حکمہ فشریز پنجاب کی عمدہ کاوش ڈاکٹر سکندر حیات ڈی جی فشریز پنجاب کے ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست2021ء) محکمہ فشریز پنجاب کی عمدہ کاوش ڈاکٹر سکندر حیات ڈی جی فشریز پنجاب کے ویژن کے تحت قدرتی پانیوں میں مچھلی کی فرائی اور بچہ مچھلی چھوڑا جا رہا ہے ۔ ضلع جہلم میں ریلوے پُل کے پاس آج مچھلی کی فرائی اور بچہ مچھلی کی سٹاکنگ کی گئی ہے ۔ گزشتہ روز دریائے جہلم میں کی جانے والی اِس پبلک واٹر سٹاکنگ کے لیے بچہ مچھلی اور فرائی دو ہیچریوں سے لائی گئی جن میں فش ہیچری راولپنڈی اور فش ہیچری کوٹلی آرائیاں شامل ہیں۔


شیخ شفیق الرحمان، ڈپٹی ڈائیریکٹر فشریز فش ہیچری راولپنڈی اور میاں غلام قادر ، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر فش ہیچری کوٹلی آرائیاں سیالکوٹ، نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ دریائے جہلم میں مچھلی کی فرائی اور بچہ مچھلی کی سٹاکنگ کی ہے اس موقع پر سید طیب حسین، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر فشریز جہلم بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے ۔

(جاری ہے)

جنہوں نے اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبی حیات کی بحالی اور بقا کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ شیخ شفیق الرحمان اور ڈپٹی ڈائیریکٹر فشریز راولپنڈی نے کہا ہے کہ دریاؤں، جھیلوں اور دوسرے قدرتی پانیوں میں آبی حیات کی بحالی کے لیے بچہ مچھلی کی سٹاکنگ کی جارہی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم ڈویژن بھر میں مچھلی کی فرائی اور بچہ مچھلی کی سٹاکنگ کر رہے ہیں۔