Live Updates

شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے حق میں بیان حلفی لکھ کر دیدیا ،سیشن کورٹ میں دوبارہ درخواست ضمانت دائر

منگل 3 اگست 2021 17:56

شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے حق میں بیان حلفی لکھ کر دیدیا ،سیشن کورٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی جانب سے متنازعہ بیان پر معافی مانگنے کے بعد انہیں معاف کرتے ہوئے اسٹامپ پیپر پر صلح کا بیان حلف حلفی تحریر کر دیا،شہزاد اکبر کی جانب سے صلح نامہ تحریر کئے جانے کے بعد نذیر چوہان کے وکیل کی جانب سے ضمانت پر رہائی کے لئے دوبارہ درخواست دائر کر دی گئی ۔

بیان حلفی میں شہزاد اکبر نے کہا کہ نذیر چوہان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا کیونکہ انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ نذیر چوہان نے بے بنیاد الزامات پر معذرت بھی کرلی ہے جس کے بعد نذیر چوہان کی بعد از گرفتاری ضمانت پر اعتراض نہیں ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نذیر چوہان نے سیشن عدالت میں دوبارہ درخواست ضمانت دارکردی جس میں موقف اختیار کیا گیاکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے رکن اسمبلی کے حق میں بیان حلفی دے دیا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ شہزاد اکبر اور نذیر چوہان میں راضی نامہ ہو چکا ہے اور شہزاد اکبر کو نذیر چوہان کی ضمانت پر اب کوی اعتراض نہیں رہا۔عدالت سے استدعا ہے کہ نذیر چویان کی ضمانت منظور کی جائے ۔سیشن عدالت نے پیر کے روز نذیر چویان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات