ماضی میں تھیلیسمیاء کاعلاج بہت مہنگاتھا لیکن آج حکومت مکمل علاج کی سہولت بالکل مفت فراہم کررہی ہے‘یاسمین راشد

عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں سہولیات فراہم کرنے کا مکمل کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کوجاتاہے عوام کو صحت کے شعبہ میں بہترین سہولیات فراہم کرناحکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں‘وزیرصحت پنجاب کا تقریب سے خطاب

منگل 3 اگست 2021 18:00

ماضی میں تھیلیسمیاء کاعلاج بہت مہنگاتھا لیکن آج حکومت مکمل علاج کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے تھیلیسیمیاء فیڈریشن پاکستان ا ور سندس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہورچیمبرآف کامرس میں آگاہی ورکشاپ میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعاصم الطاف،نائب صدرتھیلیسیمیاء فیڈریشن پاکستان ڈاکٹرسرفرازجعفری،میڈیکل ایڈوائزرڈاکٹرجویریہ منان،ڈاکٹرحسین جعفری،پروفیسرجاویدچوہدری،سیدعدنان جمیل و طلبا و طالبات اور لاہورچیمبر آف کامرس کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

ڈاکٹرحسین جعفری نے آگاہی ورکشاپ کے آغازمیں حاضرین کو تھیلیسیمیاء کی قبل ازپیدائش تشخیص،علاج کی سہولیات اور حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہمارے معاشرے میں تھیلیسیمیاء بیماری بارے آگاہی پیداکرناانتہائی اہم اور وقت کی ضرورت ہے۔پاکستان میں اس سے قبل کبھی کسی حکومت نے تھیلیسیمیاء کے بچوں کی کفالت کا نہیں سوچا۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے صوبہ بھرمیں تھیلیسیمیاء کے بچوں کو صحت سہولت کارڈ فراہم کرنے اورہر سرکاری ہسپتال میں بسترمختص کرنے کا اعلان کیاہے۔تھیلییمیاء فیڈریشن پاکستان واحدادارہ ہے جس میں پاکستان کی تمام سوسائٹیز رجسٹرڈ ہیں۔پاکستان میں تھیلیسیمیاء کی قبل ازپیدائش تشخیص کا کریڈٹ ڈاکٹرجویریہ اور ان کی ٹیم کوجاتاہے۔

ڈاکٹرحسین جعفری و دیگرڈاکٹرحاحبان کے ہمراہ تھیلیسیمیاء کے پانچ بچوں کوپہلی بارK2کی پہاڑی پرلے گئے تھے۔عالمی خبربننے کے بعد پاکستان میں تھیلیسیمیاء کی آگاہی پھیلائی گئی۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ الحمداللہ آج70سے 80فیصدپاکستان کی عوام کو تھیلیسمیاء بیماری بارے شعورآچکاہے۔کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں پہلی بار حکومتی آنرشپ کیلئے پہلا پروینشن پروگرام کا آغازکیاگیاتھا۔

ماضی میں تھیلیسمیاء کاعلاج بہت مہنگاتھا لیکن آج حکومت مکمل علاج کی سہولت بالکل مفت فراہم کررہی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ دنیامیں آگاہی دینابھی بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوتاہے۔ورکشاپ میں بیٹھے ہرشخص کی دوسرے کو آگاہی دینابنیادی ذمہ داری ہے۔ عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں سہولیات فراہم کرنے کا مکمل کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کوجاتاہے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بنیادی طورپر عوام کیلئے درددل رکھنے والے انسان ہیں۔رواں سال کے آخرتک پنجاب کے تمام2کروڑ93لاکھ خاندانوں میں صحت سہولت کارڈ تقسیم کردئیے جائیں گے۔پنجاب میں عوا م کو صحت سہولت کارڈ دینے کیلئے حکومت نے 100ارب روپے کا بجٹ مختص کیاہے۔پنجاب میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال قائم کئے جارہے ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کو تھیلیسیمیاء سمیت دیگرموذی بیماریوں کے علاج کیلئے علیحدہ انسی ٹیوٹ بنانے پر شاباش دی۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ عوام کو صحت کے شعبہ میں بہترین سہولیات فراہم کرناحکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔حکومت پنجاب نے سب سے بڑابجٹ 370ارب روپے صحت کے شعبہ کیلئے مختص کیاہے۔صوبائی وزیر صحت نے آگاہی ورکشاپ کے انعقادپر تھیلیسیمیاء فیڈریشن پاکستان، سندس فاؤنڈیشن اور لاہورچیمبرآف کامرس کے ذمہ داران کو مبارکباددی۔