اسد قیصر اور قاسم خان سوری کی چوہدری انوار الحق کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا سپیکر اور چوہدری ریاض کو قانون ساز اسمبلی کا ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد

منگل 3 اگست 2021 19:17

اسد قیصر اور قاسم خان سوری کی چوہدری انوار الحق کو آزاد کشمیر قانون ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے چوہدری انوار الحق کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا سپیکر اور چوہدری ریاض کو قانون ساز اسمبلی کا ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغامات میں اسپیکر و ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ چوہدری انوار الحق کی بطور سپیکر اور چوہدری ریاض کا بطور ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی انتخاب ان کی صلاحیتوں پر قیادت اور قانون ساز اسمبلی کی اراکین کا اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا چوہدری انوار الحق اور چوہدری ریاض کی قیادت میں قانون ساز اسمبلی پہلے سے زیادہ موثر اور فعال انداز سے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ہونے والے مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرے گی۔سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اراکین کی استعداد کار میں اضافے اور قانون سازی کے عمل کو مزید موثر بنانے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔