جی سی یونیورسٹی میں لاء ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا فیصلہ

رواں سال جی سی یو میں ایل ایل بی (آنرز)میں داخلے کھولے جائیں گی:وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی

منگل 3 اگست 2021 19:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں لاء ڈیپارٹمنٹ کے قیام کا فیصلہ،رواں سال پانج سالہ ایل ایل بی (آنرز) پروگرام بھی شروع کرنے کا اعلان۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ ایل ایل بی پروگرام کو انتہائی احتیاط سے مرتب کیا گیا ہے، لاء پرواگرام کو ڈیزائن کرنے میں جی سی یو کو سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مامون رشید شیخ، موجودہ جج جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس جواد حسن کی رہنمائی حاصل رہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جی سی یو ڈاکٹر محمد اقبال لاء سکول قائم کرنا چاہتا ہے،لاء سکول میں ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی پروگرامز بھی آفر کریں گے۔جی سی یو رواں سال شعبہ میڈیا سٹڈیز کے قیام کا اعلان بھی کر چکی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ بورڈ آف اسٹڈیز اور جی سی یو اکیڈمک کونسل پہلے ہی نئے پروگراموں کی منظوری دے چکے ہیں،لاء اور میڈیا سٹڈیز پروگرامز کو حتمی منظوری کے لیے یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کے سامنے رکھا جائے گا۔