فیصل آباد،شہر اور گر دونواح میں چوری، ڈکیتی وراہز نی کی وارداتوں میں اضا فہ، چوری، ڈکیتی وراہزنی کی مزید 80وارداتیں

منگل 3 اگست 2021 19:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) شہر اور گر دونواح میں چوری، ڈکیتی وراہز نی کی وارداتوں میں اضا فہ، چوری، ڈکیتی وراہزنی کی مزید 80وارداتیں،، سربراہ مسلح افراد نے نہتے شہریوں سے بھاری مالیت کی نقدی، قیمتی سامان چھین لیا، چوروں نے بھی درجنوں گاڑیاں، مویشی ولاکھوں مالیت کا گھریلو سامان چرا لیا۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقہ سرگودھا روڈ پر عبدالغفار سے روڈ پرنس موٹرسائیکل ماڈل 2018 نقدی 4 ہزار چھین لی گئی، ڈجکوٹ میں ثاقب کی موٹرسائیکل بھی چھین لی گئی، گمٹی چوک پر سجاد، منصور آباد میں عمر، 67 ج ب میں فیصل، رضا آباد میں ذیشان، بلال چوک میں ارسلان، جامعہ چشتیہ میں عمر سے گاڑیاں بھی چھین لی گئیں، مرضی پورہ میں سرور کی ساڑھے 3لاکھ مالیت کی نقدی، موبائل، 50عدد کارڈ چھین لیے گئے، کلیم شہید پارک میں ندیم سے 45ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی، راجہ روڈ پر مبشر افضل سے 50ہزار کی نقدی چھین لی گئی، ملت ٹائون میں عثمان اصغر سے نقدی، موبائل لوٹ لیا گیا، سٹی چک جھمرہ میں فضل الحق، 193 رب میں مدثر حسین کو لوٹ لیا گیا، یٰسین آباد میں موٹرسائیکل ونقدی چرا لی گئی، 243 رب میں عقیل کو لوٹ لیا گیا، کھرڑیانوالہ میں شاہد سے 8لاکھ کی نقدی وغیرہ لوٹ لی گئی، 454 گ ب میں طیب کی موٹرسائیکل، نقدی چھین لی گئی، کھرڑیانوالہ میں احمد، نورپورہ میں عزیز، ملت ٹائون میں نیاز، روڈالہ میں عمر دراز، نیازی چوک میں ارسلان کو لوٹ لیا گیا، غوثیہ کالونی میں شکور کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی، گلشن کالونی میں یوسف کی کار چور لے اُڑے، مکوآنہ میں عدنان، الائیڈ ہسپتال میں کمال کی 120 گ ب میں گاڑیاں بھی چوری ہو گئیں، حیدرگارڈن میں ارشد، الٰہی آباد میں واجب، پنجتن ٹائون میں اسد، نشاط آباد میں کاشف، سدھار منڈی میں راشد، کچہری بازار میں عادل، آفیسر کالونی میں نوید کی موٹرسائیکلیں بھی چوری ہو گئیں۔