حکمران پناہ گاہوں میں پناہ نہ لیں ‘ سچ کا سامنا کریں ‘ فائق شاہ

صنعت، کاروبار وغریب عوام تباہی کی طرف دھکیلے جارہے ہیں ‘ڈالر آسمان پر پہنچ گیاہے ‘ چیئرمین امن ترقی پارٹی

منگل 3 اگست 2021 19:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ پٹرول، گیس بجلی، سیمنٹ اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر ایٹم بم گرانے کے مترادف ہے اور کون سا بم گرایا جائے گا، ظلم حد سے بڑھ چکا ہے جلد عوام سڑکوں پر ہوں گے، عمران خان اور ان کی ٹیم کون سے ملک سے مہنگائی اور غربت کے خاتمے کی بات کر رہے ہیں ڈالر آسمان پر پہنچ چکا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، گردشی قرضے اور قرضوں کا بوجھ کب تک معیشت کو چلائے گا، جھوٹ چھوڑ کر سچ کا سامنا کریں اور مل کر پالیسی بورڈ بنائیں، اس سے پہلے کہ ملک دیوالیہ اور غریب کچل جائے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ اس مہنگائی سے صنعت، کاروبار اور غریب تباہ ہو رہا ہے، حکمران پناہ گاہوں میں ''پناہ'' نہ لیں بلکہ سچ کا سامنا کرے، امن ترقی پارٹی سخت احتجاج کرے گی اس موقع پر سہیل احمد ملک، اویس خان، ارسلان شاہ، سید عارف حسین شاہ اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔