زمبابوے کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ آئرلینڈ کا دورہ کرے گی

منگل 3 اگست 2021 19:58

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ آئرلینڈ کا دورہ کرے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) زمبابوے کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ آئرلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 6 اگست سے ہوگا، دوسرا ون ڈے میچ 8 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 11 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز بیلفاسٹ کے میدان پر کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز کے بعد پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز 15 اگست سے شروع ہو گی، سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 17 اگست، تیسرا 20 اگست، چوتھا 22 اگست جبکہ پانچواں اور آخری ٹی 20 میچ 24 اگست کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :