امریکہ نے بھارت کو بیاسی ملین ڈالر مالیت کے بحری جہاز شکن ہارپون میزائل فروخت کے معائدے کی منظوری دیدی

منگل 3 اگست 2021 21:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) امریکہ نے بھارت کو بیاسی ملین ڈالر مالیت کے بحری جہاز شکن ہارپون میزائل فروخت کے معائدے کی منظوری دیدی ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ محکمہ دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پینٹاگون کے دفاعی سیکیورٹی تعاون اد ارے کو بھارت کو ہارپون میزائل کی فروخت کے معائدے کے لئے امریکی کانگریس کا نوٹیفائی کیا گیا ضروری سرٹیفیکیشن موصول ہو گیا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے ہارپون جوائنٹ کامن ٹیسٹ سیٹ (جے سی ٹی ایس) جس میں ایک ہارپون انٹرمیڈیٹ لیول مینٹیننس اسٹیشن اسپیئر اور مرمت کے پرزے ، سپورٹ اور ٹیسٹ کا سامان اشاعت اور تکنیکی دستاویزات اہلکاروں کی تربیت امریکی حکومت اور ٹھیکیدار تکنیکی ، انجینئرنگ ، اور لاجسٹک سپورٹ خدمات اور لاجسٹکس اور پروگرام سپورٹ کے دیگر متعلقہ عناصر خریدنے کی درخواست کی تھی ۔

(جاری ہے)

جن کی کل لاگت 82 ملین امریکی ڈالر ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مجوزہ فروخت امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کی حمایت کرے گی جو امریکہ اور بھارت کے اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے اور ایک بڑے دفاعی شراکت دار کی سلامتی کو بہتر بنانے میں مدد دے گی اور یہ سیاسی استحکام ، امن اور ہند بحر الکاہل اور جنوبی ایشیا کے خطے میں اقتصادی ترقی کے لئے بھی مثبت اقدام ثابت ہو گا ۔