ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری 5 اگست کو ہوگی

منگل 3 اگست 2021 21:34

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری 5 اگست کو ہوگی۔ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابراہیم رئیسی نے ایران کے نئے صدر کے عہدے کا حکم نامہ وصول کرلیا ، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ابراہیم رئیسی کو حکم نامہ ارسال کیا۔

(جاری ہے)

نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ، عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :