مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس اور ملینڈا کے درمیان باقاعدہ طلاق ہوگئی

منگل 3 اگست 2021 21:34

مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس اور ملینڈا کے درمیان باقاعدہ طلاق ہوگئی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی سابقہ اہلیہ ملینڈا گیٹس کے راستے جدا ہوگئے ، دونوں نے طلاق کے تین ماہ بعد باضابطہ طور پر علیحدگی کے پیپرز دستخط کردیئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق واشنگٹن کی کنگ کاؤنٹی کی اعلیٰ جج نے دونوں کے درمیان طلاق کے پیرزپر دستخط کردیئے۔بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس نے 3 مئی کو 27 سال کی شادی کے بعد ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

واشنگٹن کی کنگ کاؤنٹی کی اعلیٰ عدالت میں دائر طلاق کی درخواست میں ملینڈا گیٹس نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بل گیٹس سے ان کی شادی ‘ناقابل تلافی حد تک ٹوٹ پھوٹ’ کا شکار ہوگئی تھی۔بل اور ملینڈا گیٹس دونوں پہلے ہی اپنے اثاثوں کی تقسیم سے متعلق معاہدہ کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

بل گیٹس کی مجموعی دولت کا تخمینہ 130 بلین ڈالر سے زائد ہے، جس میں سے وہ اپنی سابقہ بیوی کو 65 بلین ڈالر تک منتقل کرسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملینڈا گیٹس کی دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس سے طلاق کے فیصلے کی ممکنہ وجہ بل گیٹس کی جیفری ایپسٹین سے ملاقاتیں تھیں۔جیفری ایپسٹین امریکی سرمایہ کار تھے جنہیں 2019 میں جنسی جرائم کی وجہ سے سزا ہوئی تھی اور انہوں نے جیل ہی میں خودکشی کرلی تھی۔ فردِ جرم کے مطابق ایپسٹین نے درجنوں کم عمر لڑکیوں کا ریپ کیا تھا۔