اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول کا مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ

منگل 3 اگست 2021 21:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے دسوہہ،دالووال اور ملحقہ علاقوں کی آبادیوں میں انسداد پولیو کی جاری مہم پر عملدرآمد کو چیک کیا۔انہوں نے پولیو ٹیم کی موجودگی،بچوں کو قطرے پلانے کا ریکارڈ اور والدین کے ہمراہ موجود بچوں کی انگلیوں پر نشانات بھی چیک کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ صحت کی ٹیم سے کہا کہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر نے ڈجکوٹ،پینسرہ،سدھار اور دیگر علاقوں کی گلیوں میں بھی جاکر والدین سے بچوں کو قطرے پلوانے کی تصدیق اوران سے اپیل کی کی بچوں کو حفاظتی قطرے ضرورپلوائیں۔انہوں نے پولیو ٹیموں سے کہا کہ گھروں سے غیر حاضر بچوں کو قطرے پلانے تک چین سے نہ بیٹھا جائے۔

متعلقہ عنوان :