پشاور،بیٹے نے نشے کے پیسے نہ دینے پر ماں ،بھانجی کو قتل کردیا، مقدمہ درج

منگل 3 اگست 2021 21:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) نشئی بیٹے نے نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر ماں اور بھانجی کو چھریوں کے وارکرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پشاور پولیس کے مطابق متنی اضاخیل میں نوجوان نے اپنی والدہ سے نشے کیلئے پیسے مانگے لیکن پیسے نہ ملنے پر نشئی بیٹے نے اپنی والدہ اور موقع پر موجود بھانجی پر چھریوں سے حملہ کرکے انہیں قتل کردیا جب کہ ملزم نے خود کو بھی شدید زخمی کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نشے کا عادی ہے اور بیوی کو بھی طلاق دے چکا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔