ڈاکٹر برادری پی ایم سی اقدامات کے خلاف احتجاج کرے گی: ڈاکٹر اشرف نظامی

منگل 3 اگست 2021 21:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) میو ہسپتال کے ینگ ڈاکٹروں نے پاکستان میڈیکل کونسل سمیت این ایل ای امتحانات کے خلاف سڑکوں پر آنے، عدالتو میں چیلنج کرنے اور بین القوامی پلیٹ فارم استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی کے ہمراہ میو ہسپتال میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیکل کونسل میں بیٹھے لوگ اپنے چہیتے لوگوں کو نوازنے میں مصروف ہیں اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پی ایم ایس کے اقدامات کے خلاف ڈاکٹر برادری جلد احتجاج کا آغاز کرے گی۔

متعلقہ عنوان :