امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کی مقبولیت میں کمی، 48 فیصد امریکی کاملا ہیرس سے خوش نہیں ہیں، رپورٹ

منگل 3 اگست 2021 22:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) منتخب ہونے کے چھ ماہ بعد ہی امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کی مقبولیت میں کمی آنے لگی۔ امریکی میڈیا کے مطابق 48 فیصد امریکی کاملا ہیرس سے خوش نہیں ہیں۔سروے کے مطابق امیگریشن کے امور سنبھالنے کے بعد سے کاملا ہیرس کو ناپسندیدہ قرار دینے والوں کی تعداد میں جون سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

سروے میں سابق نائب صدور میں سے کاملا زیادہ ناپسندیدہ نائب صدر قرار دی گئیں ہیں۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ نائب صدر کے پاس اس سالاپنی بنائی ہوئی حکمت عملی کی غلطیوں کو ٹھیک کرنے اور ان کی اصلاح کی گنجائش ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق کاملا ہیرس کی مقبولیت میں کمی کی وجہ سرحدی مسائل کو بھی سمجھا جا سکتا ہے، جو ان کے پالیسی پورٹ فولیو کا ایک اہم حصہ ہے۔

(جاری ہے)

میکسیکو کی جنوبی سرحد کے دورے کے دوران انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں تارکین وطن کو ‘‘یہاں مت آنا’’ کہا جس کے بعد انہیں منفی شہ سرخیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ نائب صدر نے اس سارے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔کاملا ہیرس نے امریکہ کی تاریخ میں پہلی خاتون نائب صدر منتخب ہو کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ جبکہ ان کے والدین کے جمیکا اور انڈیا سے تعلق کی وجہ سے وہ پہلی غیرسفید فام شخصیت بھی ہیں جو امریکہ کی نائب صدرکے عہدے پر نافذ ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :