سرگودھا روڈ مدینہ یونیورسٹی کے قریب بلال ڈائیوو کمپنی کی بس کو آگ لگ گئی

منگل 3 اگست 2021 22:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) سرگودھا روڈ مدینہ یونیورسٹی کے قریب بلال ڈائیوو کمپنی کی بس کو آگ لگ گئی، ریسکیو1122 ٹیم نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ بلال ڈائیوو کمپنی کی بس مسافروں کو لیکر لاہور جا رہی تھی کہ جب وہ سرگودھا روڈ مدینہ یونیورسٹی کے قریب پہنچی تو اچانک سپارکنگ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے مسافروں کی چیخیں نگل گئیں تو تمام مسافروں کو بحفاظت بس سے اتار لیا گیا، اس دوران آگ لگنے سے بس بری طرح تباہ ہو گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر بریگیڈ کے عملہ نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

متعلقہ عنوان :