سٹی پولیس کی بروقت کارروائی ،ہندو تاجر کے گھر میں گھس کر ڈکیتی کرنے والے ملزمان فائرنگ کے مقابلے کے بعد گرفتار

منگل 3 اگست 2021 23:21

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس سبی سردار خالد مصطفی کورائی نے کہا ہے کہ سٹی پولیس کی بروقت کاروائی کے دوران ہندو تاجر جیرام داس کے گھر میں گھس کر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو فائرنگ کے مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا گیاعوام کی جان مال کی حفاظت ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہیں شہری پویس کو بروقت اطلاع دیں تو جرائم کے خاتمہ ملزماں کی بروقت گرفتاری عمل میں لائی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی تھانہ سبی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ڈی پی او خورشید احمد، ایس ایچ او سٹی تھانہ سبی ذکاء الحسن ، سی آئی اے انچارج آفتاب علی ڈومکی ، ایڈیشنل ایس ایچ او غلام علی ابڑو ٹریفک انچارج محمد شریف کے علاوہ دیگر پولیس آفیسران بھی موجود تھے ایس ایس پی سردار خالد مصطفی کورائی نے بتایا کہ دو ملزمان ہندو تاجر جے رام داس کے گھرگھس کر اسلحے کے زور پر خواتین سے موبائل فون زیورات لوٹ کرفرار ہورہے تھے جسکے بعد خواتین نے شور مچایا اور بروقت علاقے کے لوگوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گھر کو گھیرے میں لے لیاپولیس کے دیکھتے ہی ملزمان نے فرار ہونے کے لیے فائرنگ کرنا شروع کردی پولیس کا چاروں طرف گھیراؤ ہونے کے باعث فرار ہونے میں ناکام ہوگئے جسکے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے لاکھوں مالیت کے زیورات موبائل فونز سرکاری اسلحہ اور سرکاری موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا ملزمان لیویز فورس کے اہلکار ہیں جو اس وقت معطل ہونے کے باوجود سرکاری اسلحہ اور موٹر سائیکل استمال کررہے تھے ایس ایس پی سردار خالد مصطفی کورائی نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں ایک ملزم جو پہلے سے ہی ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے گرفتار کیے جانے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے انہوں نے کہا کہ عوام اسی طرح پولیس کیساتھ تعاون کریں تو علاقے سے چوروں ڈکیتوں کا مکمل خاتمہ ممکن ہوگا صحافی ہمارے بازو ہیں پولیس اور صحافی برادری کا چولی دامن کا ساتھ ہے عوام اور پولیس کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہوئے عوام میں شعور و آگاہی کی فراہمی میں میڈیا اپنا کردا ادا کرے عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے سبی پولیس چوکس ہے ہم سبی کے پر امن ماحول کو کسی صورت خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے انہوںنے کہا کہ جس بہادری سے سبی پولیس کے جوانوں نے کامیاب کاروائی کی ہے اس پر میں تمام اہلکاروں کو شاباش دیتا ہوں ملزمان کی گرفتاری میں ون فائیو سٹی پولیس سی آئی اے ٹائیگرز کے جوانوں کو ڈی آئی سبی کی جانب سے نقد انعامات تعریفی اسناد سے نوازا جائیگا جو کام کریگا ہم ان کو عزت دیں گے سبی پولیس میں رشوت اور نا اہلی کسی صورت برداشت نہیں کرین گے واضح رہے کہ ڈکیتی کی واردات کی اطلاع ملنے کے بعد سابق تحصیل ناظم و مسلم لیگ ن کے صوبائی سینئر نائب صدر میر اصغر مری،سیاسی سماجی رہنما اور انجمن تاجران کے نمائندوں کے ہمرااہ سٹی تھانہ پہنچے اور پولیس کی کامیاب کاروائی پر مبارکباد ددیتے ہوئیے امید ظاہر کی وہ آئندہ بھی اسی جوش و جذبے کیساتھ اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے سبی کے مثالی امن کو قائم رکھیں گے اس موقع پر ایس ایس پی سبی سردار خالد مصطفی کورائی سمیت تمام اہلکاروں کو ہار پہنائے