بدعنوانی کیخلاف نیب لاہور کی آگاہی مہم کا آغاز،لاہور گیریژن یونیورسٹی میں نیب لاہور اور ایل جی یو کے باہمی تعاون سے سیمینا رکا انعقاد

بدھ 4 اگست 2021 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) نیب لاہور آگاہی و تدارک ونگ اور ایل جی یو کے باہمی اشتراک سے لاہور گیریژن یونیورسٹی میں نیب قانون کی شق 33-سی کے تحت کرپشن کیخلاف آگاہی اور اسکے تدارک کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی وائس چانسلر ایل جی یو پروفیسر شہزاد سکندر جبکہ نیب لاہور آگاہی و تدارک ونگ کے آفیسران نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

سیمینار میں طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے نیب لاہور آگاہی و تدارک ونگ کے ڈائکریکٹر نے کہا کہ نیب لاہور نے گزشتہ تین سال میں موجودہ چیئرمین نیب جناب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں جتنی ریکوری کی ہے وہ ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب معاشرے میں بدعنوانی کے سدباب اور بدعنوان عناصر کیخلاف علم جہاد بلند کئے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

نیب کے آگاہی و تدارک ونگ کا مقصد نئی نسل کو بدعنوانی کے مضمر اثرات سے آگاہی فراہم کرنے کے علاوہ انہیں معاشرہ کا زمہ دار شہری بنانے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ کرپشن و بدعنوانی کی بیخ کنی میں طلبا کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ قومیں کبھی زوال پزیر نہیں ہوتیں جہاں نوجون اپنے ملک کی ترقی میں اداروں کے شانہ بشانہ تعمیری کام میں مصروف عمل رہتے ہیں۔

طلبا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے نیب لاہور کی ٹیم نے پلی بار گین قانون کی افادیت سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ پلی بارگین قانون کے تحت نیب لوٹی ہوئی رقم کا %100 مجرم سے ریکور کرتے ہوئے مکمل رقم قومی خزانہ میں جمع کرواتا ہے جبکہ اسی قانون کی بدولت عوام کی مختلف ہاسنگ اسکیموں میں ڈوبی ہوئی رقوم یا پلاٹ نیب انہیں واپس دلواتے ہوئے نیب متاثرین کی دادرسی کا موجب بنتا ہے۔

انہوں نیکہا کہ نیب کیتمام آفیسران دن رات کوشاں ہیں کہ ملک سے ناصرف کرپشن کا خاتمہ ہو بلکہ عام عوام کو درپیش مسائل کی بروقت دادرسی بھی کی جاسکے۔نیب لاہور کے ڈائریکٹر نے لاہور گیریژن یونیورسٹی کے وائس چانسلر میجر جنرل(ر)شہزاد سکندر (ہلال امتیاز ملٹری)، تمام انتظامیہ اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نیب کی طلبا میں شعور اجاگر کرنے کی کاوشوں میں بھرپور ساتھ دیا۔