بھارت میںدلت بچی عصمت دری کے بعد قتل ، دلت شخص دوران حراست ہلاک

بدھ 4 اگست 2021 00:02

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں ایک اور افسوسناک واقعے میں ایک ہندو پجاری اور اسکے ساتھیوںنے ایک 9سالہ دلت بچی کی عصمت دری کے بعد اسے زبردستی نذرآتش کر دیا ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق متاثرہ دلت بچی کا خاندان دلی میںچھائونی کے علاقے پرانا ننگل (Nangal)میں شمشان گھاٹ کے قریب رہائش پذیر ہے ۔ بچی کل شام پینے کا پانی لینے کیلئے گئی اور واپس نہیں آئی ۔بعد میںبچی کی جلی ہوئی لاش شمشان گھاٹ سے ملی۔ اتر پردیش کے ضلع گورکھپور میںایک اور واقعے میں بہرائچی نامی ایک45 سالہ دلت شخص پولیس اسٹیشن میں دوران حراست ہلاک ہو گیا ہے ۔ وہ 25جولائی سے مسلسل پولیس کی حراست میں تھا۔