عمران نیازی اور انکے ٹولے کاکام صرف اقتدار کی کرسیوں پر براجماں رہنا ہے،امیرمقام

عمران نیازی کی حکومت چینی، آٹا، دوائی اور بی آرٹی جیسے بڑے سکینڈلز میں ملوث نکلی جو وعدے کئے وہ سارے جھوٹے ثابت ہوئے،

بدھ 4 اگست 2021 00:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور انکے ٹولے کاکام صرف اقتدار کی کرسیوں پر براجماں رہنا ہے اٴْن کو صرف وزیراعظم کا نام چاہئے خواہ کٹھ پتلی کیوں نہ ہو، ان کٹھ پتلی کاکام عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے عوام کے مشکلات میں اضافہ کرنا ہے،ملک سنوارنے اور سنبھالنے کی صلاحیت صرف نواز شریف، شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے، اگر اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو کوہستان کے عوام کی احساس محرومیوں کا خاتمہ کرینگے، کالام، کمراٹ،اپر دیر تک معیاری سڑکیں بنا کر عوام کی حالت زندگی بدل دینگے، دیر کے عوام اس بات مسلم لیگ ن کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ آج دیر کوہستان کے عوام نے جو محبت اور پیار دیا اور جو استقبال کیا وہ ہمیشہ یاد رکھونگا، دیر کوہستان کے عوام کیلئے ہر فورم پر آواز اٴْٹھاؤنگا ان کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں جو بغیر اقتدار کے نواز شریف اور مسلم لیگ ن کا نام زندہ رکھے ہوئے ہیں وہ دیر اپر پاتراک کوہستان میں ایک بہت بڑے جلسے خطاب کر رہے تھے جلسے سے ملک جہانزیب، نثار وردگ، عبدالغفار نے بھی خطاب کیا، انجینئر امیر مقام کو کمراٹ سے سیکڑوں گاڑیوں پر مشتمل ایک بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ تک لایا گیا،جگہ جگہ عوام کا جمع غفیر تھا کمراٹ، تھل، سیرء، کلکوٹ، بری کوٹ میں بھی عوام سے ملے اور خطاب کیا، انجینئر امیر مقام نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران نیازی کی حکومت چینی، آٹا، دوائی اور بی آرٹی جیسے بڑے سکینڈلز میں ملوث نکلی جو وعدے کئے وہ سارے جھوٹے ثابت ہوئے، حکمرانوں کا کام صرف سیاسی مخالفین پر الزام تراشی کرنا ہے ان کو عوام کے فلاح و بہبود سے کوئی سروکار نہیں، انہوں نے کہا کہ ان نالائقوں اور نا اہلوں کی حکومت نے عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے ایک ماہ میں تین دفعہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے جس کا اثر براہ راست عوام پر پڑ رہا ہے۔