حکومت کاپاکستانی نژاد قیدی مجاہد پرویز کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزم کی امریکا حوالگی پر پابندی عائد کی تھی، مجاہد پرویز 30 ملین ڈالر کی کرپشن الزامات میں امریکہ کو مطلوب ہے، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 3 اگست 2021 19:18

حکومت کاپاکستانی نژاد قیدی مجاہد پرویز کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 3اگست 2021) حکومت کاپاکستانی نژاد قیدی مجاہد پرویز کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزم کی امریکا حوالگی پر پابندی عائد کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے مجاہد پرویز نامی شخص کو امریکا کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پاکستانی نژاد مجاہد پرویز کی حوالگی کا فیصلہ آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کی تھی۔

امریکا نے وزارت خارجہ کے ذریعے مجاہد پرویز کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔امریکی حکومت کی درخواست پر چیف کمشنر اسلام آباد نے مجاہد پرویز کی حوالگی کا حکم دے دیا تھا تاہم اسےسال2017 میں اس حکم کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ مجاہد پرویز 1972 سے 2012 تک امریکہ میں مقیم رہے۔

(جاری ہے)

1992 میں سزا پانے کے بعد ملزم کا امریکہ میں فارمیسی کا لائسنس منسوخ ہواتھا۔

ملزم فارمیسی کے کاروباروابستہ تھا۔ چیف کمشنر اسلام آباد کی انکوائری میں مجاہد پرویز تمام تر الزامات کو مسترد کرچکے ہیں۔اس وقت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے مجاہد پرویز کی امریکا حوالگی روک دی تھی۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے2017 میں مجاہد پرویز کی امریکا حوالگی روک دی تھی۔ مجاہد پرویز اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

ان پر امریکا میں30 ملین ڈالر کی کرپشن کے الزامات ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ضلعی انتظامیہ اور جیل حکام کو کرپشن الزامات میں امریکا کو مطلوب گرفتار پاکستانی نژاد امریکی شہری مجاہد پرویز کو امریکہ کے حوالے کرنے سے روکتے ہوئے وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں مجاہد پرویز نے اپنے وکیل میاں احمد خان کے ذریعے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ مجاہد پرویز امریکی حکومت کی درخوا ست پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں ، مجاہد پرویز 30 ملین ڈالر کی کرپشن الزامات میں امریکہ کو مطلوب ہے۔