ویزوں کا فراڈ، ٹریول ایجنٹ الیاس کو 4سال قید اور 1لاکھ روپے جرمانے کی سزا

بدھ 4 اگست 2021 00:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) ویزوں کا فراڈ، ٹریول ایجنٹ الیاس کو 4سال قید اور 1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ،سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کی عدالت میں منگل کو الیاس نامی ٹریول ایجنٹ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی ،جس میں ایف آئی اے کی جانب سے پراسیکیوٹر کلیم اللہ تارڑ نے دلائل دئیے اور کہا کہ ملزم الیاس کے خلاف ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل میں مقدمہ درج ہے اور مذکورہ ملزم نے مدعیان سے اٹلی لے جانے کے 11 لاکھ روپے وصول کئے،اورایک اور شخص سے ویزہ دینے کے بدلے 3500 سعودی ریال بھی وصول کئے، جس پر عدالت نے تمام تر ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم کو مجرم بناتے ہوئے چار سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی 1سزا کا حکم دیا۔ظفر ملک