ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف جان صدیقی کا نشتر پارک و ملحقہ علاقے کا دورہ

محرم الحرام کے حوالے سے جاری تعمیر و مرمت کے کاموں کا بھی جائزہ لیا

بدھ 4 اگست 2021 00:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف جان صدیقی نے محرم الحرام کے حوالے سے نشتر پارک اس سے ملحقہ علاقے کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر جمشید ارسلان سلیم بھی ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے نشتر پارک اور اطراف کے علاقے میں محرم الحرام کے حوالے سے جاری تعمیر و مرمت کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

منتظمین نشتر پارک کی جانب سے موصولہ تجاویز کی روشنی میں امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی،روشنی کی فراہمی اور جلوس کی گزرگاہوں پرتعمیر ومرمت کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائی ۔

ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف جان صدیقی نے مون سون برسات کے پیش نظر نشتر پارک انتظامیہ کو گراونڈ میں پانی کھڑا ہوجانے کی صورت میں دو سکنگ پمپ دینے کا بھی وعدہ کیا۔جعفریہ الائنس کے جنرل سیکریٹری شبر زیدی بھی نشتر پارک اور اسکے اطراف کے دورے کے دوران ساتھ تھے

متعلقہ عنوان :