اپوزیشن لیڈر کی بانڈی پورہ میں کشمیری نوجوان کو شہید کرنے کی مذمت

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ،بہادر اور آزادی پسند کشمیری عوام نے غلامی قبول کی ہے نہ مستقبل میں کریں گے، شہبازشریف کابیان

بدھ 4 اگست 2021 00:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بانڈی پورہ میں کشمیری نوجوان کو شہید کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر عالمی قانون اور انسانیت کا مجرم ہے،5 اگست 2019 کے بعد سے بالخصوص مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی انسانیت سوز مظالم میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں میاں شہبازشریف نے کہاکہ اگست کے مہینے میں بھارت سلامتی کونسل کا صدر تو بن گیا ہے لیکن مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سنگین سلسلہ جاری ہے،مہذب دنیا بھارت سے سلامتی کونسل کی جموں و کشمیر پر قراردادوں پر عملدرآمد کا تقاضا کرے،مقبوضہ جموں کشمیر کے بہادر اور آزادی پسند عوام نے غلامی قبول کی ہے نہ مستقبل میں کریں گے، شکست بھارت کا مقدر ہے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اہل کشمیر کی قربانیاں رنگ لائیں گی، ان کے حوصلے، عزم اور ثابت قدمی کو پوری انسانیت سلام پیش کرتی ہے ۔اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دی