ڈپٹی کمشنرلورالائی نے بچے کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلا کر ضلع بھر میں 5 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

بدھ 4 اگست 2021 00:28

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) ڈپٹی کمشنرلورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لورالائی میں بچے کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلا کر ضلع بھر میں 5 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیااس موقع پرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شبیر احمد مینگل ،ایم ایس ڈاکٹر سید عبدالباری و دیگر بھی موجود تھی. ڈپٹی کمشنرلورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن نے کہا کہ تمام والدین کو چاہیے کہ وہ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں لورالائی میں پولیو مہم کا آغاز ھو چکا ہے اب پولیو مہم کو کامیاب کرانا ہم سب کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے پولیو ورکرز اورمانیٹرنگ کرنے والے آفیسران دلجوئی کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دیں تاکہ ہم اپنے بچوں کے مستقبل کو معذوری سے بچا سکیں. پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر مکتبہ فکر کے افراد کو چاہیے کہ وہ اس میں اپنا حصہ ڈالیں کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ اس مرض کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے حکومت کا بھرپور انداز میں ساتھ دیں پولیو کا مرض ہمارے بچوں کے مستقبل کو تباہی کے د ہا نے پر پہنچا رہا ہے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہمیں مائیکرو پلان پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے اور تمام آفیسران مانیٹرنگ کے عمل کو مزید تیز کریں پولیو مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ہمیں مزید بہتر انداز میں کام کرنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ہم کسی صورت اپنے بچوں کے مستقبل پر کمپرومائز نہیں کریں گے انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے ہم سب کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :