آئی جی پنجاب کی زیر صدارت تھانوںکی سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن (SIPS)میں اپ گریڈیشن بارے اہم اجلاس

میرا مقصد تھانوں کو بہترین انویسٹی گیشن سنٹرز کے ساتھ ساتھ قانون پسند شہریوں کیلئے سروس /کمیونٹی سنٹرز بنانا ہے ًبالخصوصSIPSمیںصرف اورصرف اے اور بی کیٹیگری کے پولیس افسران و ملازموں کو تعینات کیا جائے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نئے SIPS پر جاری کام کی کلوز مانیٹرنگ اور آڈٹ کو یقینی بنائی: آئی جی پنجاب

بدھ 4 اگست 2021 00:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ تھانہ پولیس ورکنگ کی بنیادی اکائی ہے جسے جرائم کی بیخ کنی کیلئے بہترین انویسٹی گیشن سنٹرز کے ساتھ ساتھ قانون پسند شہریوں کیلئے کمیونٹی/سروس سنٹرز بنانا میری اولین ترجیح ہے تاکہ پولیس کا مجموعی تشخص عوام دوست پولیس کے طور پر مزیدمستحکم ہوسکے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ مالی سال 2021-22میں صوبہ کے تقریبا 450تھانوں کوسپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز (SIPS) میں اپ گریڈ کیا جارہا ہے جس کا مقصد روایتی تھانہ کلچر کو تبدیل کرتے ہوئے ماڈرن پولیسنگ کی طرز پر شہریوں کو فاسٹ ٹریک سروس ڈلیوری سے مستفید کرانا ہے۔ انہوںنے مزیدکہاکہ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی جس کے اراکین میں ڈی آئی جی آر اینڈڈی ، ڈی آئی جی آئی اے بی ، ڈی آئی جی آئی ٹی اور ڈی آئی جی کرائمز شامل ہیں نئے SIPS کی تعمیر کیلئے جاری ترقیاتی کام کی کلوز مانیٹرنگ اور آڈٹ کو یقینی بنائیںجبکہ اے آئی جی فنانس یقینی بنائیں کہ رواں مالی سال میں پنجاب پولیس کو ملنے والا ساراترقیاتی بجٹ تھانوں میں وسائل کی فراہمی اور انکی بہتری پرخرچ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے تاکید کی کہ سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز (SIPS) میں صرف اورصرف اے اور بی کیٹیگری کے پولیس افسران و ملازموں کو تعینات کیا جائے جبکہ SIPSمیں اپ گریڈیشن پر جاری کام کی رپورٹس ہر 15روز بعد مجھے پیش کی جائے۔ انہوںنے مزیدکہاکہ سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز کی تعمیر میں جاری کردہ ایس اوپیز کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جبکہ ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں تشکیل کردہ کمیٹی تھانوں کی اپ گریڈیشن اور یہاںدرکار سازو سامان اور سہولیات کی فراہمی کو بلا تاخیر یقینی بنائے۔

یہ ہدایات انہوںنے آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے جاری کیں ۔ دوران اجلاس صوبے کے تھانوں کی موجودہ صورتحال ، دستیاب سہولیات اور درپیش مسائل بارے تفصیلی غور و فکر کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ رواںمالی سال کو ’’ تھانوں کا سال ‘‘ کے طور پر منایا جارہا ہے لہذاصوبے کے تمام اضلاع میں سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز کی تعمیر میں جاری کردہ ایس اوپیز کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز میں ایک پولیس اہلکار کو بطور گائیڈ تعینات کیا جائے جو آنے ولے شہریوں کو راہنمائی اور ہر ممکن معاونت فراہم کرے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز اپنے اضلاع میں تھانوں کی تعمیر و ترقی کے پراجیکٹس پر بطور خاص توجہ دیںاور جدید سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تھانوںمیں متعین سٹاف کو پبلک ڈیلنگ کے حوالے سے موثر بریفنگ دی جائے تاکہ وہ اپنے فرائض بہتر انداز میں سر انجام دیتے ہوئے مظلوم شہریوں کے دست و بازو بن سکیں ۔

انہوںنے مزیدکہاکہ پبلک سروس ڈلیوری اور پولیس رویوں میں شائستگی لا کر ہی عوام میں پولیس کے امیج کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکتا ہے لہذا تھانوں میں متعین سٹاف پبلک ڈیلنگ کے دوران ہمدردانہ رویہ اپنائیں اور خلق خدا کی خدمت و حفاظت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں ۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان، ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی شاہد جاوید ، ڈی آئی جی کرائمز /انویسٹی گیشن شارق کمال صدیقی ، ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر، اے آئی جی انکوائریز، عبادت نثار، اے آئی جی آپریشنز، سید ذیشان رضا اوراے آئی جی پروکیورمنٹ، خالدہمدانی سمیت دیگر افسران موجود تھے